تتلانا

( تُتْلانا )
{ تُت + لا + نا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے اصل ساخت اور معنی کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٨٥٧ء، کو "بحرالفت" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - بات کرتے وقت حروف کا صحیح مخارج سے ادا نہ کرنا؛ جیسے ٹ کی جگہ ت اور ڈ کی جگہ د اور ک کی جگہ ت کی آواز نکالنا جس طرح ابتدا میں بچے بولتے ہیں۔
"بھئی ہم سے پہیلیاں نہ بجھوائیے۔ اسے ہر مرد سے تتلا کر بولنے کی عادت پڑ چکی تھی۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٣٨ )