تفصیلات
Blade بِلیڈ
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ہندوستان میں انگریزوں کی آمد کے بعد جلد ہی عام بول چال کا حصہ بن گیا تحریری طور پر ١٩٦٣ء میں 'لکڑی کا کام' میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چاقو، تلوار، استرہ یا کسی اوزار مثلاً آری چھینی وغیرہ کا پھل۔
"اس آری کا بلیڈ پتلا اور چوکور ہوتا ہے۔"
( ١٩٦٣ء، لکڑی کا کام، ١٧:٢ )
٢ - سیفٹی ریزر کی تیز دھار والی پتی۔
"صبح اٹھ کر ہم نے شیو کا سامان نکالا اور صابن لگایا بلیلڈ تلاش کیے تو ندارد"
( ١٩٧٤ء، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، ٢٦ )
٣ - برگ، پتا،پتی۔
"ایسے پودے میں ایک لمبا ڈنٹھل ہوتا ہے جس پر بے شمار بلیڈ لگے ہوتے ہیں۔"
( ١٩٦٨ء، بےتخم نباتیات، ٣٠٥:١ )