بلور

( بِلُور )
{ بِلُور }
( عربی )

تفصیلات


بلر  بِلُور

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ١٦٤٩ء میں "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک شفاف چمکیلا جوہر و شیشہ سے سخت اور زمرد سے نرم ہوتا ہے، چونے پٹاش اور ریت سے بنایا ہوا ایک قسم کا صاف شفاف شیشہ، کرسٹل، کچا ہیرا، چمکیلا پتھر، پَھٹک۔
 جہلم کے دم صبح وہ دلچسپ نظارے بلور بہا جاتا ہے کرنوں کے سہارے      ( ١٩٦١ء، عروس فطرت، ٥١ )
  • rock-crystal
  • crystal;  crystal-glass;  beryl