بلند پایہ

( بَلَنْد پایَہ )
{ بَلَنْد + پا + یَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں بلند اور اس 'پایہ' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی 'بلند پایہ' بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨٩٧ء، میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عالی مقام، اونچے رتبے کا۔
"اس کو یہ اندیشہ تھا کہ لودی اس کو بلند پایہ کرے گا۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢١٥:٥ )
  • exalted
  • high-ranking