بلند بخت

( بَلَنْد بَخْت )
{ بَلَنْد + بَخْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں صفت 'بلند' اور اسم 'بخت' بطور موصوف لگنے سے 'بلند بخت' مرکب توصیفی بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطو اسم صفت مستعمل ہے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - خوش اقبال، نصیب در۔
 نکو سرشت و جواں دولت و جواں طالع بلند بخت و بلند اختر و بلند اقبال      ( ١٨٨١ء، اسیر، مجمع البحرین، ١٠٤:٢ )