پروفیسر

( پُروفَیسَر )
{ پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + فے (ی لین) + سَر }
( انگریزی )

تفصیلات


اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پُروفیسَرز [پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + فَے (ی لین) + سَرز]
جمع ندائی   : پُروفیسَرو [پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + فَے (ی لین) + سَرو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پُروفیسَروں [پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + فَے (ی لین) + سَروں (و مجہول)]
١ - کالج یا یونیورسٹی کا اعلٰی استاد جو عہدے اور درجہ بندی کے لحاظ سے سب سے اوپر یا اعلٰی ہوتا ہے۔
"برصغیر میں متعدد لکچرار اور پروفیسر تھے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٨٥:٦ )
٢ - کالج کا استاد بامعلم۔
 کرلیا گھر سب کے دل میں تیری خوئے نیک نے مرح گو تیرے ہمیشہ سب پروفیسر رہے      ( ١٩٤١ء، فانی، کلیات، ٣٢٤ )
٣ - [ طنزا ]  کسی علم یا فن کا ماہر؛ عامل، جادو گر وغیرہ۔
"موکل صاحب اگرچہ بڑے بڑے نادانوں اور سفلی اعمل کے پروفیسرز سے بہت کچھ آگاہ تھے مگر بیگم صاحبہ سے بالکل نابلد تھے۔"      ( ١٩١٥ء، سجاد حسین، کایا پلٹ، ١٣٥ )
  • Professor