پروف ریڈر

( پُرُوف رِیڈَر )
{ پُرُوف (ضمہ پ خفیف) + ری + ڈَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی میں اسم 'پروف' کے ساتھ اسم فاعل 'ریڈر' ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم اپنے اصل معنی اور عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٥ء کو 'روزنامہ 'حریت' کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ شخص جو پروف کو پڑھ کر اس کی تصحیح کرے۔
'ہم نے پروف ریڈر کی آسامی کے لیے درخواست دی ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، روزنامہ 'حریت' کراچی، اگست، ٣ )
  • proof-reader