پروڈیوسر

( پُروڈِیُوسَر )
{ پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + ڈِیُو (کسرہ ڈ مجہول) + سَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٢ء کو 'اصنافِ ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پُروڈِیُوسَرْز [پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + ڈِیُو (کسرہ ڈ مجہول) + سَرْز]
جمع غیر ندائی   : پُروڈِیُوسَروں [پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + ڈِیُو (کسرہ ڈ مجہول) + سَروں (و مجہول)]
١ - خام مال سے اشیائے صرف بنانے والا؛ پیدا کرنے والا، ڈرامہ یا فلم وغیرہ تیار کر کے پیش کرنے والا۔
'نشری ڈرامے کی پیش کش میں کامیابی کا انحصار پروڈیوسر کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔"      ( ١٩٧٢ء، اصنافِ ادب، ١٤١ )
  • producer