بلیک اینڈ وھائٹ

( بِلَیک اَینْڈ وھائِٹ )
{ بِلَیک (ی لین) + اَینْڈ (ی لین) + وھا + اِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں دو اسماء صفات کے درمیان حرف ربط لگنے سے مرکب بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٧١ء میں 'تعلقات عامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - (لفظاً) سیاہ و سفید، (مراداً) تحریر یا وضاحت؛ (آرٹ) سفید کاغذ پر سیاہ رنگ سے نقاشی کے بعد اس کا سیاہ اور سفید حصہ، صرف سیاہ رنگ سے بنائی ہوئی تصویر۔
'تصویروں میں بلیک اینڈ وہائٹ کا اچھا تاثر ہونا چاہیے اور اس کی کاپیاں صاف ستھری ہونی چاہئیں۔"      ( ١٩٧١ء، تعلقات عامہ، ١٣٢ )
  • black and white