انگریزی زبان میں دو اسماء صفات کے درمیان حرف ربط لگنے سے مرکب بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٧١ء میں 'تعلقات عامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - (لفظاً) سیاہ و سفید، (مراداً) تحریر یا وضاحت؛ (آرٹ) سفید کاغذ پر سیاہ رنگ سے نقاشی کے بعد اس کا سیاہ اور سفید حصہ، صرف سیاہ رنگ سے بنائی ہوئی تصویر۔
'تصویروں میں بلیک اینڈ وہائٹ کا اچھا تاثر ہونا چاہیے اور اس کی کاپیاں صاف ستھری ہونی چاہئیں۔"
( ١٩٧١ء، تعلقات عامہ، ١٣٢ )