تجربہ خانہ

( تَجْرِبَہ خانَہ )
{ تَج + رِبَہ + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تجربہ' کے ساتھ 'خانہ' فارسی زبان سے بطور لاحقۂ ظرف استعمال ہوا ہے۔ اردو میں ١٩٦٩ء کو 'امراضی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - وہ جگہ جہاں تجربہ کیا جائے، لبارٹری، معمل، دارالتجربہ۔
'سوزاکی کروے ایک تپش برداشت دروں سم (Endotoxin) رکھتے ہیں جو عموماً تجربہ خانے کے جانوروں کی ہلاکت اور انسانوں میں بیماری کی علامت کے اظہار کا ذمہ دار ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، امراضی خرد حیاتیات، ١٦٧ )