مجاز مرسل

( مَجازِ مُرْسَل )
{ مَجا + زے + مُر + سَل }
( عربی )

تفصیلات


اسم نکرہ
١ - (علم بیان) مجاز کی وہ قسم جس میں کوئی لفظ اپنے حقیقی معنی کی بجائے کسی اور معنی میں مستعمل ہو اور دونوں معنوں میں تشبیہ کے علاوہ کوئی اور تعلق ہو، اس میں سبب سے مسبب، ظرف سے مظروف، کل سے جزو وغیرہ۔ مراد لے سکتے ہیں، مثلاً پرنالہ سے پانی یا بادل سے بارش مراد لینا، اگر حقیقی اور مجازی معنی میں تشبیہ کا تعلق ہو تو اسے استعارہ کہیں گے۔