پری پیکر

( پَری پَیکَر )
{ پَری + پَے (ی لین) + کَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی میں صفت 'پری' کے ساتھ اسم 'پیکر' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - صورت شکل میں پری کی طرح حسین، نہایت خوبصورت۔
"ہم پری پیکر ہیں۔"      ( ١٩٠٨ء، مقالاتِ شبلی، ٥٣:٢ )
  • fairy-faced;  beautiful;  angelic