متعلق فعل
١ - فاصلے پر، دور۔
"خرابی یہ تھی کہ استانی جی چار گھر پَرے تھیں۔"
( ١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٢٠٥ )
٢ - ایک طرف کو، الگ، علیحدہ۔
جا پرے ہٹ، نکل، سرک، چَل دور ہے سبق اس شَریر چنچل کا
( ١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣٧ )
٣ - زیادہ بلند یا پست، آگے۔
اس کا درجہ خوک سے جانو پَرے جلد آفات و بلا سے وہ مَرے
( ١٨٤٧ء، حارق الاشرار،١١ )
٤ - اُس طرف، اُس پار، ادھر، ورے کی ضد۔
"نظامِ شمسی جیسے دوسرے نظام بھی ہیں اور اس سے پَرے اور نظام ہیں۔"
( ١٩٠٥ء، مقدماتِ عبدالحق، ١٠١:١ )
٥ - [ فقرے کے طور پر ] دور ہو، ہَٹ جاؤ۔
کہتا ہے کس کو ناز سے تو دمبدم پَرے تُو دو قدم کہے میں رہوں سو قدم پَرے
( ١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٢٣١ )