اٹاچی کیس

( اَٹاچی کیس )
{ اٹا + چی + کیس (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ انگریزوں کی برصغیر آمد کے ساتھ ہی عام بول چال میں مستعمل ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩٤٢ء کو "غبار خاطر" میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی میں Attache اور Case کا مرکب ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : اَٹاچی کیسز [اَٹا + چی + کے + سِز]
جمع غیر ندائی   : اَٹاچی کیسوں [اَٹا + چی + کے + سوں (واؤ مجہول)]
١ - چھوٹا سا دستی صندوقچہ، عموماً چمڑے کا جس میں ضروری کاغذات اور ضرورت کی چھوٹی موٹی چیزیں رکھتے ہیں۔
"کاغذات رکھنے کے لئے راہ میں اٹاچی کیس کھولا"      ( ١٩٤٢ء، غبار خاطر، ٢١ )
  • صَنْدُوقْچَہ
  • 'attachee case'