بناوٹی

( بَناوْٹی )
{ بَناوْ + ٹی }
( سنسکرت )

تفصیلات


ورٹ  بَناوَٹ  بَناوْٹی

سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'بننا' سے مشتق حاصل مصدر 'بناوٹ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نبست لگنے سے 'بناوٹی' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - نمائشی، مصنوعی، نقلی، اصلی کی ضد۔
"اس کے چہرے پروہ بناوٹی بھولاپن تھا جو کٹنیوں کے چہرے کی نمایاں صفت ہے۔"      ( ١٩٣٦، پریم چند، خاک پروانہ، ١٤ )
٢ - مکار، جعل ساز۔
"نصر:اور اگر جواب نہ دے سکا? تو پھر جھوٹا اور بناوٹی ہے۔"      ( ١٩٥٨ء، آزاد، رسول عربی، ٥٥ )
  • artificial
  • fabricate
  • fake