بنارسی

( بَنارْسی )
{ بَنار + سی }
( سنسکرت )

تفصیلات


بَنارَس  بَنارْسی

سنسکرت کے اسم علم 'بَنارس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'بنارسی' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
تفضیلی حالت   : بَنارْسِیوں [بَنار + سِیوں (واؤ مجہول)]
١ - برصغیر پاک و ہند کے مشہور شہر بنارس سے منسوب (جو پورب میں گنگا کے کنارے پر ہنود کا بڑا تیرتھ ہے)، ترکیبات میں مستعمل جیسے؛ بنارسی پان، بنارسی ٹھگ، بنارسی ساڑھی۔