بنابر

( بِنابَر )
{ بِنا + بَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بنا' کے ساتھ فارسی حرف جر 'بر' بطور لاحقہ لگنے سے 'بنا بر' مرکب بنا اردو میں بطور متعلق مستعمل ہے ١٧١٥ء میں "دیوان فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - مطابق، موافق، بموجب (ترکیب میں مستعمل)۔
"بنا برآن میرا خمیر بھی اس آب و گل عشق سے ہوا ہے اور یہی درد جگر روز اول سے مجھ کو ملا ہے۔"      ( ١٩١٤ء۔ محل حانۂ شاہی، خنجر، ٤ )
  • foundation