بن

( بُن )
{ بُن }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٧١٧ء میں بحری کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : بُنوں [بُنوں (واؤ مجہول)]
١ - جڑ، کسی چیز کا آخری حصہ، بیخ۔
 پختہ ہو کر اپنی شاخ و بن سے ہوتا ہے جدا اے ثمر چشم محبت میں تری خامی بھلی      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٧٤:٢ )
٢ - کسی چیز کا نیچے کا حصہ۔
"حرف چھ مقام سے پیدا ہوتے ہیں، اول حلق، دوم بن زبان، سوم حیان زبان، چہارم کرانۂ زبان، پنجم سرزبان، ششم لب۔"      ( ١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٤٣ )
  • ground
  • foundation
  • basis
  • root
  • stem;  bottom
  • end
  • tip