تحت الشعور

( تَحْتُ الشُعُور )
{ تَح (فتح ت مجہول) + تُش (ال غیر ملفوظ) + شُعُور }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تحت' کے ساتھ 'شعور' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے، اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ اردو میں ١٩٤٥ء کو 'حکیم الامت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نفس کا وہ طبقہ جو توجہ اور مشاہدۂ باطن کی سرحد سے باہر ہے جس میں نفسی عمل واضح ہوتا ہے مگر اس کا پورا شعور نہیں ہوتا۔
'شعور کے ساتھ ساتھ تحت الشعور بھی تو اپنا کام کرتا رہتا ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، )
  • subconscious (mind)