تحت الارض

( تَحْتُ الْاَرْض )
{ تَح + تُل (الف غیر ملفوظ) + اَرْض }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے لفظ'تحت' کے ساتھ 'ارض' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو 'تجزیۂ نفس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - زیرزمین، زمین دوز۔
'تحت الارض پر انسان موجود نہیں ہو سکتے۔"      ( ١٩٦٨ء، تجزیۂ نفس، ٣٠٦ )