اتھک

( اَتھَک )
{ اَتھَک }
( سنسکرت )

تفصیلات


تھکنا  اَتھَک

سنسکرت زبان کے لفظ 'ستبھ' کے ساتھ 'نا' لاحقۂ مصدر لگانے سے استبھنا، مصدر بنا جس سے 'تھکنا' ماخوذ ہے۔ اردو میں 'تھکنا' مستعمل ہے جس سے حاصل مصدر 'تھک' تراکیب میں مستعمل ہوا۔ اردو میں ١٧٨٠ء کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بہت زیادہ محنت کرنے والا، جو محنت مشقت سے نہ تھکے۔
"ان کے بعد کوئی ایسا طالب علم نہیں ہوا جس کا مطالعہ ایسا گہرا، معلومات ایسی وسیع اور جو کام کرنے میں ایسا اتھک ہو۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٩٤ )
  • unwearied;  insensible of fatigue