پریکٹس

( پِرَیْکْٹِس )
{ پِرَیک (کسرۂ پ مجہول، ی مجہول) + ٹِس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٤ء کو 'مکتوباتِ حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : پِرَیکْٹِسْز [پِرَیک (کسرۂ پ مجہول، ی مجہول) + ٹِسِز]
١ - مشق، مہارت، تمرین۔
'اعمال تو کرنے کی چیز ہیں، اس لیے عمل کو نہیں لکھوایا بلکہ عمل کی پریکٹس (مشق) کرا دی۔"      ( فتنہ انکار حدیث، ٦٤ )
٢ - وہ طریقہ یا طرز جس پر کسی ادارے یا انجمن وغیرہ میں باقاعدہ عمل ہو، دستور، چلن۔
'آج کل مائع پگ لوہے کو ڈالنے کی پریکٹس صرف ایندھن کے استعمال میں کفایت شعاری کی وجہ سے ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، فولاد سازی، ٢١٦ )
٣ - وکالت یا ڈاکٹری کا کام کرنے کا عمل، وکالت یا ڈاکٹری کا پیشہ۔
'بیگم صاحبہ کا قصد تھا کہ وہ اپنی میڈیکل تعلیم ختم کرنے کے بعد ہندوستان آکر پریکٹس کریں گی۔"      ( ١٩٣٧ء، اقبال نامہ، ٣٤٥:٢ )
  • practice