پڑا

( پُڑا )
{ پُڑا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پُٹ+کَ  پُڑا

سنسکرت میں اسم 'پٹ + ک' سے ماخوذ 'پُڑا' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٥١ء کو 'نوادرالالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مکبر ( مذکر - واحد )
جمع   : پُڑے [پُڑے]
جمع غیر ندائی   : پُڑوں [پُڑوں (و مجہول)]
١ - وہ کاغذ جس میں معمولی مقدار کی کوئی خشک چیز رکھ کر باندھی گئی ہو، کاغذ کی پوٹلی، بڑی پڑیا۔
'پنساری مرچوں کا پڑا کس میں باندھے۔"      ( ١٩٧١ء، اردو کی آخری کتاب، ٤٨ )
٢ - ڈھول یا طبلے کا خشک چمڑا۔ (نوراللغات، 89:2)