اتھاہ

( اَتھاہ )
{ اَتھاہ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان میں لفظ 'ستھا' بمعنی تہہ مستعمل ہے اس کے ساتھ 'اَ' بطور سابقہ نفی استعمال کیا تو مرکب لفظ 'استھا' بنا جس سے 'اتھاہ' ماخوذ ہے۔ ١٧٥٦ء کو "قصہ کام روپ و کلا کام" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس کی تہہ نہ ہو، بہت عمیق، بے حد گہرا۔
 انسان کے پیکر میں اتر آیا ہے ماہ قد، یا چڑھتی ندی ہے امرت کی اتھاہ      ( ١٩٤٦ء، روپ، ١٨ )
٢ - بہت زیادہ۔
"ماں کی اس اتھاہ محبت نے سیٹھ صاحب کو پھسلا دیا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ٢٥:١ )
  • unfathomable