کوڑا جمال شاہی

( کوڑا جَمال شاہی )
{ کو (واؤ مجہول) + ڑا + جَمال + شا + ہی }

تفصیلات


اسم معرفہ
١ - بچوں کا ایک کھیل جس میں بچے داسرہ بنا کر بیٹھ جاتے ہیں کسی کپڑے کو بل دے کر کوڑا بنا لیا جاتا ہے ایک بچہ اس کوڑے کو ہاتھ میں لیے داسرے کا چکر لگاتا رہتا ہے اور کہتا جاتا ہے "کوڑا جمال شاہی، پیچھے دیکھا تو مارکھائی" یا "بھولے چوکے مارکھائی" اور آہستہ سے کوڑا کسی بچے کے پیچھے رکھ دیتا ہے بچے ہاتھوں سے ٹٹولتے ہیں جس بچے کے پیچھے کوڑا رکھا ہے اگر اس نے اٹھا لیا تو وہ چکر لگانے لگتا ہے اور پہلا بچہ اس کی جگہ بیٹھ جاتا ہے اور اگر نہیں اٹھایا تو چکر لگانے والا بچہ کوڑا اٹھا کر اس بچے کی کمر پر کوڑا مارتا ہے جس کے پیچھے کوڑا رکھا گیا ہے وہ بچہ تیزی سے چکر لگاتا اور پھر اپنی جگہ پر آ کر بیٹھ جاتا ہے اس دوران کوڑا بردار بچہ اس کو کوڑا مارتا جاتا ہے۔