عربی زبان سے اسم مشتق 'تحلیل' کے ساتھ عربی کے لفظ 'نفس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبتی لگایا گیا ہے۔ اسی طرح یہ مرکب توصیفی ہے۔ ١٩٤٥ء کو 'نفسیات جنوں (مقدمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ نفسیات ] ذہنی امراض کے علاج کا ایک خاص طریقہ جس میں ذہنوں کے ہیجان کا مشاہدہ و تحقیق کی جاتی ہے۔
'مشاق محقق افکار کی نوعیت سے غیر شعوری اعمال کی نوعیت کا پتا چلا سکتا ہے۔ فرائڈ نے اس طریق کا تحلیل نفسی نام رکھا ہے۔"
( ١٩٤٥ء، نفسیات جنوں (مقدمہ)، ٩ )