تحکمانہ

( تَحَکُّمانَہ )
{ تَحَک + کُما + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


حکم  تَحَکُّمانَہ

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب 'تفعل' سے مصدر 'تَحَکُّم' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'انہ' بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو 'پریم بتیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - زبردستی کا، حکومت والا (انداز یا لہجہ وغیرہ) حاکموں جیسا، رعب و دبدبے والا۔
'کنور صاحب نے تحکمانہ انداز سے فرمایا، یہ کام آپ کو کرنا پڑے گا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ٩٠:١ )