تحصیل داری

( تَحْصِیل داری )
{ تَح (فتحہ ت مجہول) + صِیل + دا + ری }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تحصیل' کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' لگایا اور 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٧٦ء کو 'جوہر عقل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تحصیلدار کا کام یا عہدہ۔
'بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ تحصیلداری کا امیدوار تھا۔"      ( ١٩٣٦ء، گرداب حیات، ٦٩ )
  • the office
  • duty or jurisdiction of a sub-collector;  collector ship