تخاطب

( تَخاطُب )
{ تَخا + طُب }
( عربی )

تفصیلات


خطب  خِطاب  تَخاطُب

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء کو 'سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - باہم باتیں کرنا، ایک دوسرے سے گفتگو کرنا، مخاطب ہونا۔
'زمان و مکاں، سفر و اقامت، رویت و سماعت، تخاطب و کلام کی تمام طبعی پابندیاں اٹھا دی جائیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٦٦:٣ )