بنیادی

( بُنْیادی )
{ بُن + یا + دی }
( فارسی )

تفصیلات


بُنْیاد  بُنْیادی

فارسی زبان میں اسم 'بنیاد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'بنیادی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں 'دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - اصلی، ابتدائی۔
'علم کیمیا کے بنیادی اجزا اور مقدار کی دریافت کرنا۔"      ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١ )
٢ - اصولی۔
 مسلمان ہندوؤں میں ہو نہیں سکتے کبھی مدغم یہ نکتہ مجھ سے سن لو اختلاف ان میں ہے بنیادی      ( ١٩٤١ء، چمنستان، ٢٤٣ )
٣ - اساسی، جس پر آئندہ کی ترقی و توسیع وغیرہ مبنی ہو۔
'بنیادی تعلیم کی حمایت کی وجہ سے بعض احباب نے مجھ پر شبہ کیا ہے۔"      ( ١٩٤٣ء، تعلیمی خطبات، ذاکر حسین، ١٧٥ )
  • basic