١ - پٹھانوں کی زبان جو عموماً پاکستان کے سرحدی علاقے اور اس کے بالائی حصے نیز بلوچستان کے بعض علاقوں میں بولی جاتی ہے۔
شیخ بولے کہ میاں یہ تو بتاؤ ہم سے قوم کو اس دیس میں پشتو کی ضرورت کیا تھی
( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢، ١٤٩:٣ )
٢ - [ موسیقی، طبلہ ] امیر خسرو کی ایجاد کردہ ایک تال کا نام اس تال میں نقش و گل اور رباعی وغیرہ گاتے ہیں اس کا ٹھیکہ چھ حرف کا ہے دھن، دھگ، تہ، نا، نہ، کے (ماخوذ : معدن الموسیقی، 194)