پسینا

( پَسِینا )
{ پَسی + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پرسِونن+کہ  پَسِینا

سنسکرت میں اصل لفظ 'پرسونن + کہ' سے ماخوذ 'پسینا' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو 'مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : پَسِینے [پَسی + نے]
جمع   : پَسِینے [پَسی + نے]
جمع غیر ندائی   : پَسِینوں [پَسی + نوں (و مجہول)]
١ - وہ نمی یا رطوبت جو بدن کے مسامات سے نکلتی ہے (عموماً گرمی، گھمس، محنت، شرم، ندامت، انفعال یا خوف کی وجہ سے)۔
'حمام ایسا تعمیر کرائیں جس میں پسینہ نہ آئے کیونکہ وہ بدن میں تری و سردی پیدا کرتا ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، ترجمہ شرح اسباب، ٣٥٥:٢ )
  • perspiration
  • sweat;  exudation