پکا گانا

( پَکّا گانا )
{ پَک + کا + گا + نا }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ صفت 'پکا' کے ساتھ ہندی اسم 'گانا' بطور موصوف ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٥٣ء کو "شرح اندر سبھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ موسیقی ]  وہ گانا جو کسی اصلی اور بنیادی (شاستریہ) راگ یا راگنی کے مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق گایا جائے۔ کلاسیکی موسیقی کے مطابق گانا۔
"کم سمجھ لوگوں نے معمولی گویوں سے غزلوں اور دادروں کی فرمائش کر کے اعلٰی درجے کے پکے گانے کی قدرو منزلت گھٹا رکھی ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، خطباتِ مشران، ٣٣٤:١ )