فعل متعدی
١ - آواز دینا، بلانا، بلند آواز سے کہنا۔
غم و رنج و آفت میں خلقت تیری تجھی کو پکارے ہے رب العلٰی
( ١٩١١ء، نذر خدا، مضطر خیر آبادی، ٤٢ )
٢ - کہنا، بولنا، بیان کرنا۔
پکارتی ہے خموشی مِری فغاں کی طرح نگاہیں کہتی ہیں سب رازِ دل زبان کی طرح
( ١٨٧٨ء، گلزارِ داغ، ٨٢ )
٣ - اعلان کرنا، فریاد کرنا۔
جتنے ہیں مرنے والے دیکھا نہ کوئی مرتا ناحق پُکارتے ہیں جھوٹے بشر کہ مارا
( ١٩٢١ء، گورکھ دھندا، ٦٥ )
٤ - صدا لگانا (بھیک مانگنے، سودا بیچنے یا چوکیداری وغیرہ کے لئے)
"سودے والے پُکار رہے ہیں۔"
( ١٨٨٥ء، بزمِ آخر، ٥٦ )
٥ - پہلے سے آگاہ کرنا، خبر کرنا۔
یہی ہم سُنتے ہیں کچھ پردہ نشینوں کی پُکار بے پُکار ہوئے بہتر نہیں آنا دل کا
( ١٨٨٨ء، مضمون ہائے دلکش، ٢٨ )
٦ - مسّٰمی یا موسوم کرنا؛ شہرت دینا، مشہور کرنا۔
"سب لوگ ایک ملت یعنی مسلمان کے نام سے پُکارے جاتے ہیں۔"
( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٨:٥ )
٧ - رٹنا، جپنا، ہر وقت کہتے رہنا۔
"وہ تمہارا نام پُکارا کرتے ہیں۔"
( ١٩٢٦ء، نوراللغات، ١٠٢:٢ )
٨ - عدالت کے چپڑاسی کا فریقینِ مقدمہ کو بُلانا۔ (جامع اللغات، 91:2)
٩ - خدا سے مدد مانگنا، کسی دیوی یا دیوتا سے مدد مانگنا۔ (جامع اللغات، 91:2)