پکچر گیلری

( پِکْچَر گَیلْری )
{ پِک + چَر + گَیل (ی لین) + ری }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکب ہے۔ اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٩ء کو "گلگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - کسی عمارت میں تصاویر کی نمائش کا مخصوص حصہ یا گوشہ۔
"اندر پکچر گیلری میں یونی ورسٹی کے نوجوان لڑکے لڑکیاں . دیکھنے پھر رہے ہیں۔"      ( ١٩٧٩ء، یادوں کے چراغ، ٢٠٣ )