اجتماعی

( اِجْتِماعی )
{ اِج + تِما + عی }
( عربی )

تفصیلات


جمع  اِجْتِماع  اِجْتِماعی

عربی زبان کے مصدر 'اجتماع' کے ساتھ 'ی' نسبتی لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٣٧ء کو "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اجتماع سے منسوب۔     
"اجتماعی قوت کو حمے لیوزیا نے گھیرا۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠، ٣٢، ٩ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اِجْتِماعی [اِج + تِما + عی]
جمع استثنائی   : اِجْتِماعِیِّین [اِج + تِما + عی + یِین]
١ - سوشلزم کے نظریے کا ماننے والا شخص، سوشلسٹ۔
"اگر نہضت ادبی و نہضت قومی لازم و ملزوم ہیں جیسا کہ آج کل اکثر اجتماعیین کا دعوٰی ہے تو پھر سوسائٹی کا وہ کون سا مقصد ہے جو ایسے مضامین سے پورا نہیں ہو سکتا۔"      ( ١٩٢٣ء، ماہنامہ نگار، جنوری، ٧٣ )
  • اِکَٹّھا
  • مُعاشَرْتی