بولٹ

( بولْٹ )
{ بولْٹ (واؤ مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Bolt  بولْٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٩٤٤ء میں "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : بولْٹْس [بولْٹْس (واؤ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بولْٹوں [بول (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]
١ - گول یا چوکور سر والی کیل جس میں کسنے کے لئے چوڑیاں بنی ہوتی ہیں، پیچ۔
"ان کاموں میں تقسیم عمل ایسی رکھی گئی تھی کہ جو آدمی بولٹ لگاتا تھا سے ڈھیری نہیں لگانا پڑتی تھی۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٩٨ )
٢ - دروازہ مضبوطی سے بند کرنے کا ایک آہنی آلہ، چٹخنی۔
"پہلے اس نے دروازے کا بولٹ چڑھایا۔"      ( ١٩٥٧ء، خدا کی بستی، ١٠٧ )
٣ - کسی قفل یا بندوق کے گھوڑے کا وہ حصہ جو چابی یا کمانی کی مدد سے اپنا مقرر کام کرتا ہے۔
"یہ گولیاں، بولٹ اور کمانی کے عمل سے ایک ایک کر کے اوپر لا کر چھوڑی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان خراب، ٢٤ )
  • bolt