١ - نباتات کی نوع سے ہے جس کی دو قسمیں ہیں، 1۔ اس کا پیڑ بڑا ہوتا ہے ایک پیڑ میں چار شاخوں سے زیادہ نہیں ہوتیں، شاخیں پتلی پتلی اور پتے کنگرے دار ہوتے ہیں اور اخروٹ کے پتوں کے برابر ہوتے ہیں۔ 2۔ چھوٹا پیڑ ہوتا ہے طول میں ایک بالشت کے برابر، شاخیں نہایت باریک ہوتی ہیں پتے اس کے بھی کنگرے دار اور مقدار میں بادام کے پتوں کے برابر ہوتے ہیں پھول دونوں کا سفید ہوتا ہے اور پھل مقدار میں حب البطم کے برابر ہوتا ہے۔