بوکھلاہٹ

( بَوکْھلاہَٹ )
{ بَوکھ (واؤ لین) + لا + ہَٹ }
( ہندی )

تفصیلات


باولا  بَوکْھلانا  بَوکْھلاہَٹ

ہندی زبان سے ماخوذ اردو مصدر 'بوکھلانا' سے مشتق حاصل مصدر ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : بَوکْھلاہَٹیں [بَوکھ (واؤ لین) +لا + ہَٹیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بَوکْھلاہَٹوں [بَوکھ (واؤ لین) + لا + ہَٹوں (واؤ مجہول)]
١ - گھبراہٹ، اضطراب، دیوانگی۔
"ہمارے علامہ صاحب کی پہلی بوکھلاہٹ یہ ہے کہ وہ عراق و پارس کو دوسرے مصرعے میں دیکھتے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٣:٢٥ )
  • confusion
  • nervousness