بوسیدہ

( بوسِیدَہ )
{ بو (واؤ مجہول) + سی + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


بوسیدن  بوسید  بوسِیدَہ

فارسی زبان میں مصدر'بوسیدن' سے مشتق صیغہ ماضی مطلق 'بوسید' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق لاحقۂ صفت 'ہ' لگنے سے صیغہ حالیہ تمام 'بوسیدہ' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کہنہ، پرانا، گلا ہوا یا سڑا ہوا۔
"آج ہندوستان کی قومیت کا تخیل . ایک بوسیدہ تصویر ہے۔"      ( ١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ١٨ )
  • decayed
  • dilapidated
  • worn out
  • old
  • rotten;  stale