بورڈ

( بورْڈ )
{ بورْڈ (واؤ مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Board  بورْڈ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ہندوستان میں انگریزوں کی آمد کے بعد جلد ہی عام بول چال کا حصّہ بن گیا تھا البتہ تحریری طور پر ١٨٨٩ء میں ماہنامہ 'حسن' اپریل، میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : بورْڈز [بورْڈز (واؤ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بورْڈوں [بور (واؤ مجہول) + ڈوں (واؤ مجہول)]
١ - لکڑی یا کسی دھات وغیرہ کا بنا ہوا تختہ (جسے مکان یا دوکان وغیرہ پر لگا کر نام پتا لکھتے ہیں)۔
"خاص طہران سے باہر جہاں تک ہم آئے مکاتب اور مدارس کے بہت سے بہت سے بورڈ ملے۔"      ( ١٩١٢ء، روزنامچہ ساخت، ١٥٧:٢ )
٢ - بلیک بورڈ، تختہ سیاہ۔
٣ - ملٹ، گتا، موٹا کاغذ جو عموماً کتابوں کی جلد میں استعمال ہوتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ، 422:1)
٤ - انجمن، مجلس، کسی محکمہ کی مجلس انتظامیہ اور اس کے ارکان (عموماً تراکیب میں مستعمل، جیسے: بورڈ آف ایجوکیشن، بورڈ آف ڈائریکٹر وغیرہ)۔
"عالمی بنک کے معاملات طے کرنے کے لئے ڈائریکٹروں کا ایک بورڈ مقرر ہے۔      ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ٥٩ )
٥ - جہاز کی سطح، جہاز کے کسی جانب کا تختہ۔
"جب عرق ہونا ہوتا ہے تو ان کو بورڈ پر جھکا لیتے ہیں۔"      ( ١٨٨٩ء، ماہنامہ 'حسن' اپریل، ٢٦ )
٦ - تختوں سے ڈھکتے دابنے یا تختوں پر جڑنے کا عمل۔
"جب یہ سوکھ جاتا ہے تو تختہ سے نکال کر گلاس کر دیتے ہیں پھر بورڈ کرنے کے بعد دوسری پالش لگاتے ہیں۔"      ( ١٩٥٠ء، چرم سازی، ١٤٥ )
  • board