بونس

( بونَس )
{ بو (واؤ مجہول) + نَس }
( انگریزی )

تفصیلات


Bonus  بونَس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ تحریری طور پر ١٩٥٥ء میں 'اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بونَسوں [بو (واؤ مجہول) + نَسوں (واؤ مجہول)]
١ - وہ منافع جو بیمہ کمپنی بیمہ کرانے والوں کو دے؛ وہ زائد منافع جو کمپنی کے حصہ داروں کو ملے؛ وہ معاوضہ جو مزدوروں کو اجرت کے علاوہ چھ ماہی یا سالانہ دیا جائے۔
'جو مزدور پانچ سال کام کرے اسے تین ماہ کی تنخواہ کے بقدر بونس ملنا چاہیے۔"      ( ١٩٧٢ء، ہمارا قدیم سماج، ١٧٠ )
  • bonus