اثباتیت

( اِثْباتِیَّت )
{ اِث + با + تی + یَت }
( عربی )

تفصیلات


ثبت  اِثْباتی  اِثْباتِیَّت

عربی زبان کے لفظ 'اثبات' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ نسبت لگانے کے بعد 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت لگا دی گئی۔ ١٩٢٩ء کو "مفتاح الفلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ حکمت ]  اس شے کی حقیقت اور نفس الامر ہونے کا نظریہ جو مشاہدے یا تجربے یا دلائل سے ثابت ہو۔
"اثباتیت اور تنقید دونوں مذہبوں کا اس رائے پر اتفاق ہے کہ انسانی علم کی حدیں ہیں اور اس کے یقین کے مدارج ہیں۔"      ( ١٩٢٩ء، مفتاح الفلسفہ، ٢٦٧ )