پکی عمر

( پَکّی عُمْر )
{ پَک + کی + عُمْر }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ صفت 'پکا' کی تانیث 'پکی' بطور صفت کے ساتھ عربی اسم 'عمر' بطور موصوف ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٧ء کو 'توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - ایسی عمر جس میں انسان میں پختہ پن آ جائے، (مجازاً) وہ جس کی عمر زیادہ ہو۔
'پکی عمر کے آدمی ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، سفرنامۂِ ہندوستان، ٢٦ )