پلاٹ

( پِلاٹ )
{ پِلاٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Plot  پِلاٹ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو 'اخوانِ الشیاطین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پِلاٹْس [پِلاٹْس]
جمع غیر ندائی   : پِلاٹوں [پِلا + ٹوں (و مجہول)]
١ - کسی قصے یا ڈرامے وغیرہ کے بنیادی اجزاء یا خیالات جنہیں پھیلا کر مرتب ہوا ہو، خاکہ، ڈھانچہ۔
'پلاٹ کی خوبی یہ ہے کہ اس کے تمام اجزاء کی تنظیم و ترتیب میں تناسب و توازن پایا جائے۔"      ( ١٩٣٢ء، اخوان الشیاطین، ٤ )
٢ - قطعۂِ زمین، زمین کا کڑا جس پر کوئی تعمیر نہ ہو، جگہ۔
'پلاٹ موجود ہیں چاہے مکان بنوائیں یا سرمایہ کاری کریں۔"      ( ١٩٨١ء، روزنامہ 'جنگ' کراچی، ١٠ اگست، ٤ )
٣ - سازش، سازباز؛ بندش۔ (انگلش اردو ڈکشنری، عبدالحق)۔
  • plot