پلاس

( پِلاس )
{ پِلاس }
( انگریزی )

تفصیلات


Plier  پِلاس

انگریزی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٠ء کو 'دھات کاری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - کیل وغیرہ کی مضبوط گرفت کا ایک اوزار جو بناوٹ میں سنسی سے مشابہ ہوتا ہے، پکڑ، زنبور۔
'جوڑ کو آتشی اینٹ پر رکھیں اور چیز کو پلاس سے اچھی طرح قابو میں کر لیں۔"      ( ١٩٧٠ء، دھات کاری، ٥٩ )
٢ - [ ساری ]  سونے اور چاندی کی کڑیاں موڑنے کا نوک دار پتلے مُنہ کا سنسی نما اوزار جو ایک قسم کا موچنا ہوتا ہے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 22:4)
  • a tool used to wrench out nails and cut wires