بیراج

( بَیراج )
{ بَے (یائے لین) + راج }
( انگریزی )

تفصیلات


Barrage  بَیراج

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٦٦ء میں ماہنامہ 'نصرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَیراجوں [بَے (ی لین) + را + جوں (و مجہول)]
١ - پشتہ، بند (جو دریا میں باندھا جائے)۔
'ہماری ریلوے بندرگاہیں - بیراج . اور یونیورسٹیاں وغیرہ تمام اجتماعی ملکیت ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، ماہنامہ 'نصرت' ١٢، ٩٧:١٣ )
  • barrage