اجرتی

( اُجْرَتی )
{ اُج + رَتی }
( عربی )

تفصیلات


اجر  اُجْرَت  اُجْرَتی

عربی زبان کے لفظ 'اُجرَت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت (مفعولی) لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩١١ء کو دیوان ظہیر میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
جمع غیر ندائی   : اُجْرَتِیوں [اُج + رَتِیوں (و مجہول)]
١ - اجرت پر کام کرنے والا، حمال یا مزدور۔     
 بے چارہ اجرتی ہے پیامی کا کیا قصور دشمن نہ آپ کا نہ مرا دوستدار ہے     رجوع کریں:   ( ١٩١١ء، دیوان ظہیر، ٢، ١٥٩ )
٢ - اجرت پر کیا ہوا(کام)، مزدوری کا کام۔
"اخبارات میں ان کے اجرتی مضامین . شایع ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٢٠ء، برید فرنگ، ٥٥ )
  • مَزْدُور