١ - ایک مشہور کھانا جواب تقریباً دنیا بھر میں مقبول ہے اس میں پہلے گوشت کو سالم پیاز لہسن اور دیگر مسالوں (سونف، دھنیا، تیز پات دارچینی وغیرہ) کی پوٹلی باندھ کر یخنی تیار کر لیتے ہیں۔ گوشت گلنے کے بعد یخنی الگ اور بوٹیاں الگ کر کے پیاز گھی میں بریاں کر کے بھونتے ہیں بعدازاں چاول جو پہلے سے بھیگے رکھے ہوتے ہیں ان کو ڈال کر دم دیتے ہیں۔
"چار وقت تک مہمانوں نے پلاؤ کے طباق اور قورمے کے پیالے ٹھونسے۔"
( ١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ٤٩ )